اسلام آباد: (دنیانیوز) وزارت صحت کا سرجری کے شعبہ میں انقلابی قدم ، پمز ہسپتال میں روبوٹک سرجری متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
ترجمان وزارت صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ کے مطابق ایک ارب 46 کروڑ روپے سے زائد کا پی سی ون منظور کرلیا گیا ، روبوٹک سرجری کے ساتھ موجودہ سرجیکل سروسز کو بھی جدید بنایا جائے گا۔
ترجمان کاکہنا ہے کہ عوام کو طبی اور اعلی معیار کی سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیح ہے ۔