موٹر وے پر حادثہ، حساس ادارے کا افسر بیوی بچی سمیت جاں بحق

موٹر وے پر حادثہ، حساس ادارے کا افسر بیوی بچی سمیت جاں بحق
شیخوپور: (دنیا نیوز) حساس ادارے کا افسر اکرام اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ بذریعہ کار لاہور سے سرگودھا جا رہا تھا کہ فاروق آباد کے قریب کار ٹرالر سے ٹکرا گئی جس سے اکرام، فائزہ اور چھ ماہ کی بچی عشل موقع پر جاں بحق جبکہ دو بچے شدید زخمی ہو گئے۔ موٹر وے پولیس نے جاں بحق اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال شیخوپورہ پہنچایا جہاں سے بچوں کو سی ایم ایچ لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے ٹرالر ڈرائیور نصیر مسیح کو گرفتار کر لیا۔