امریکا: 2 مسافر ٹرینوں میں تصادم ،25 افراد زخمی

امریکا: 2 مسافر ٹرینوں میں تصادم ،25 افراد زخمی
امریکی ریاست کنیٹی کٹ حکام کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ ایک مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی، تاہم کوئی شخص ہلاک نہیں ہوا۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ نیویارک جانیوالی ٹرین پٹری سے اتر کر ویسٹ باؤنڈ جانیوالی ٹرین سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے نتیجے دوسری ٹرین کی کچھ بوگیاں بھی پٹری سے اتر گئیں۔ ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ فوری طور پر حادثے کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا۔