ہری پور: وین کھائی میں گرنے سے سات افراد جاں بحق

ہری پور: وین کھائی میں گرنے سے سات افراد جاں بحق
اسلام آباد سے ایبٹ آباد جانے والی وین ہری پور کے قریب بکا موڑ کے مقام پر کھائی میں جا گری۔ حادثے میں 5 زخمی ہو گئے۔ جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور ان میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے مقامی افراد کے ساتھ مل کر امدادی کارروائیوں شروع کر دیں۔ حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔