پاکستان
خلاصہ
- نئی دہلی (دنیا نیوز)افغان صدر حامد کرزئی نئی دہلی میں بھی پاکستان کے خلاف زہر اگلنے سے باز نہ آئے ، کہتے ہیں بھارتی قونصلیٹ پر حملے میں لشکر طیبہ ملوث ہے۔
نئی دہلی میں ایک طرف نریندر مودی کے حلف برداری کی خوشیاں تھیں تو دوسری جانب افغان صدر حامد کرزئی پاکستان مخالف راگ الاپ کر ماحول کشیدہ کرنے میں مصروف تھے ۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے افغان صدر حامد کرزئی نے الزام لگایا کہ ہرات میں بھارتی قونصلیٹ پر حالیہ حملوں میں لشکرطیبہ ملوث ہے ۔ انہیں ٘مغربی خفیہ اداروں نے رپورٹ دی ہے ۔ ان کا کہنا تھا قونصل خانے پر حملہ بھارت اور افغانستان کے مفادات پر حملہ ہے۔