امریکی صدر اچانک افغانستان پہنچ گئے، صدر حامد کرزئی کا ملاقات سے انکار

امریکی صدر اچانک افغانستان پہنچ گئے، صدر حامد کرزئی کا ملاقات سے انکار
کابل: (دنیا نیوز) بگرام ائربیس پر امریکی فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر براک اوباما کا کہنا تھا انہیں امریکی فوج پر فخر ہے جو ملکی سلامتی کیلئے افغانستان میں جنگ لڑ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا اس سال افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا مکمل ہو جائے گا۔ اس کے بعد انتظامیہ فیصلہ کرے گی افغانستان میں کتنی فوج رکھی جائے گی۔ صدر اوباما نے امید ظاہر کی کہ نئے افغان صدر سیکورٹی معاہدے پر دستخط کر دیں گے۔ صدر براک اوباما کے افغانستان کے اچانک دورے کی خاص بات یہ تھی کہ انھوں نے 4 گھنٹے بگرام ائیر بیس میں گزارے اور افغان صدر حامد کرزئی کو بگرام آنے کی دعوت دی لیکن حامد کرزئی نے صدر اوباما سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا۔