وزیراعظم کو افغان صدر کا فون، سیکورٹی تعاون پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کو افغان صدر کا فون، سیکورٹی تعاون پر تبادلہ خیال
لاہور: (دنیا نیوذ) ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق افغان صدر حامد کرزئی نے وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کیا۔ دونوں رہنماؤں نے محمود خان اچکزئی کے حالیہ دورہ کابل پر بات چیت کی۔ محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی کے طور پر سترہ جون کو دورہ کابل کیا اور افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات کی۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اور افغان صدر حامد کرزئی نے سیکورٹی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔