اسلام آباد: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازع بیان کے خلاف کئی شہروں میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ فیصل آباد میں پاکستان علماء کونسل کی جانب سے ضلع کونسل چوک میں احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے پاکستانی قوم کے جذبات مجروح کئے۔
سکھر میں شہریوں نے جناح چوک میں مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ڈونلڈ ٹرمپ کا پتلا اٹھا رکھا تھا۔ شرکاء کی جانب سے امریکہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔
حیدر آباد پریس کلب کے سامنے بھی احتجاج کیا گیا۔ شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرے میں امریکی جھنڈا نذر آتش کیا گیا۔