کینٹ کچہری میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو جوتا مارنے والے تینوں ملزمان کی درخواست ضمانت پر کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے مقدمہ میں دہشت گردی کی خصوصی دفعات کو شامل کر دیا۔ دہشت گردی کی خصوصی دفعہ 7 اے ٹی اے کے تحت جوڈیشل مجسٹریٹ کو سماعت کا اختیار نہیں ہے۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ قلعہ گجر سنگھ نے ریکارڈ عدالت میں پیش کیا عدالت نے فریقین کی بحث سن کر کچھ دیر کیلئے فیصلہ محفوظ کیا اور پھر درخواست ضمانت متعلقہ کورٹ کو بھجوا دی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ طلعت محمود نے ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ ملزمان نے ایڈوکیٹ شاہد محمود اور محمد احمد ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست ضمانت دائر کی تھی۔