سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کا سانگلہ ہل میں جلسے سے خطاب میں کہنا تھا کہ مجھ پر کوئی این ای سی ایل، ای او بی آئی، رینٹل پاور، کوٹیکنا اور حج سکینڈل کا کیس نہیں ہے لیکن اس کے باوجود صرف بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر کہا چلو وزیرِ اعظم ہاؤس سے بھاگو۔ ہم نے پاکستان کو سی پیک اور موٹر وے بنا کر دی، کیا پیپلز پارٹی اور عمران خان کی جماعت نے ایسا کام کیا ہے؟ عوام نے میرے بیانیے کے حق میں فیصلہ دیدیا ہے۔
نواز شریف کا سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ آصف علی زرداری اور عمران خان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، دونوں عوام کو صرف بے وقوف بنا رہے ہیں۔ عمران نیا پاکستان بناتے بناتے پرانے پاکستان کی طرف چل دیئے، سلیم مانڈوی والا کو پی ٹی آئی کے سینیٹرز نے لائن بنا کر ووٹ دیا۔