وزارت خزانہ کے ذرائع نے دنیا نیوز کو بتایا ہے کہ بجٹ 19-2018 میں ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں کوئی ردوبدل نہیں کیا جارہا، یعنی آئندہ مالی سال بھی بینکوں سے 50 ہزار سے زائد نقد رقم نکلوانے والے فائلرز کو اعشاریہ 3 فیصد ٹیکس جبکہ نان فائلرز کو اعشاریہ 4 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ حکومت نے مالی سال 16-2015 کے بجٹ میں معیشت کو دستاویز کرنے کی خاطر تمام بینکنگ ٹرانزیکشن پراعشاریہ 6 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ کیا تھا۔ تاہم تاجروں کے خدشات کے بعد 9 جولائی 2015 کو اسے کم کرکے اعشاریہ 3 فیصد کردیا گیا تھا۔