نقیب قتل کیس: راؤ انوار عدالت آ جائے، تحفظ مل جائیگا: چیف جسٹس

Last Updated On 19 March,2018 06:17 pm

سپریم کورٹ میں نقیب اللہ محسود قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے آئی جی سندھ سے استفسار کیا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج پر بریفنگ کے لئے تیار ہیں ؟ جس پر اے ڈی خواجہ نے کہا میں بریفنگ کے لیے تیار ہوں۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا راو انوار کے دو اکاونٹس ہیں دونوں منجمند کر دیئے ہیں۔

چیف جسٹس نے سوال کیا کہ ائیرپورٹ پر راؤ انوار کو کس نے سہولیت دی اور پاس جاری کیے ؟ اے ڈٰی خواجہ نے جواب دیا نجی ائیر لائن کے بورڈنگ پاس جاری ہوئے۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا راوانوار کے سہولت کاروں کا پتا چلا تو ان کا احتساب بھی ہوگا۔