نئی دہلی: پاکستانی سفارتکاروں اور اہلخانہ کو ہراساں کا سلسلہ جاری

Last Updated On 20 March,2018 10:09 pm

نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک ہی دن میں سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کے پانچ واقعات سامنے آئے۔ پاکستان نے ان واقعات پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایک سفارتکار کو صبح اور چار کو شام کے اوقات میں ہراساں کیا گیا۔ سفارتکاروں کو یشونت پیلس کے قریب روکا گیا۔ گزشتہ روز بھی پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے دو واقعات ہوئے۔ ایک واقعہ مرکزی شانتی پت روڈ جبکہ دوسرا واقعہ جن پتھ روڈ پر پیش آیا۔

یادر ہے بھارت میں پاکستانی سفارتی عملہ اور اہل خانہ کو ہراساں کئے جانے کا سلسلہ سات مارچ سے جاری ہے۔ کئی واقعات میں پاکستانی سفارت کاروں اور اہل خانہ کی تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائی گئیں۔

پاکستان نے واقعات پر بھارت کیساتھ ہر سطح پر شدید احتجاج کیا ہے۔ بھارتی ہائی کمشنر کو بھی طلب کر کے احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا ہے۔