اسلام آباد کی انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے فیض آباد دھرنے کے دوران پولیس اہلکاروں پر حملے، دہشتگردی، کارِ سرکار میں مداخلت اور چوکیوں کو آگ لگانے سمیت دیگر دفعات کے تحت درج تین مقدمات کی سماعت کی۔ پولیس نے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوششیں تاحال کامیاب نہیں ہوئیں۔
پولیس کا موقف سننے کے بعد عدالت نے مقدمات میں نامزد ملزمان علامہ خادم رضوی، مولانا عنایت اللہ، ضیاء اللہ خیری اور شیخ اظہر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔