مشال قتل کیس: گرفتار ملزم صابر مایار چار روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Last Updated On 20 March,2018 08:02 pm

عبدالولی خان یونیورسٹی میں شعبہ صحافت کے طالبعلم مشال خان کے قتل میں نامزد ملزم صابر مایار کو سخت سیکیورٹی میں انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا جہاں عدالت نے استغاثہ کی 10 روزہ ریمانڈ کی درخواست مستد کرتے ہوئے 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کر دیا۔

ملزم نے ایک روز قبل پولیس کو اپنی گرفتاری پیش کی تھی۔ صابر مایار جامعہ عبدالولی خان کا ملازم اور ایمپلائیز یونین کے صدر تھا۔ ملزم مشال کے قتل کے بعد 11 ماہ سے روپوش تھا۔ ہری پور جیل میں قائم انسدادِ دہشتگردی کی عدالت جو اس اہم کیس کی سماعت کر رہی ہے نے اسے اشتہاری قرار دیا تھا۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے کئی بار چھاپے مارے لیکن کامیابی نہیں مل سکی تھی۔

خیال رہے کہ کیس میں نامزد 61 ملزمان میں سے 60 کو گرفتار کیا چکا ہے جن میں ایک ہفتہ قبل پی ٹی آئی کے دابق تحصیل کونسلر عارص مردانوی بھی شامل ہے جسے بیرون ملک سے آتے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔ مشال کیس میں آخری ملزم اور یونیورسٹی کے ملازم اسد کاٹلنگ کی گرفتاری باقی ہے۔
 

Advertisement