تالا توڑ گروپ کراچی پولیس کے لئے کڑا امتحان بن گیا۔ بلدیہ رشید آباد کا رخ کرنے والے بے خوف تالا توڑ گروپ نے پہلے موبائل مارکیٹ کے شٹر کے کنڈے کاٹے اور پھر ایک یا دو نہیں پانچ دکانوں کے تالے کاٹ کر صفایا کر دیا۔
دکاندار صبح حسبِ معمول پہنچے تو واردات کا علم ہوا۔ بڑھتی وارداتوں سے پریشان دکانداروں نے واقعے کے خلاف احتجاج کیا اور ٹائر نذر آتش کرکے سڑک بلاک کر دی۔
ادھر پولیس نے سرجانی ٹاؤن میں 27 فروری کو گھر میں ڈکیتی کے دوران خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والے 3 ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ، اوزار اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔ ملزمان نے چھینا گیا موبائل فون خریدنے والے شخص کو گرفتار کر کے پولیس ملزمان تک پہنچی۔