تفصیلات کے مطابق، ضلع پشاور اور نوشہرہ کی بائونڈری پر واقع مضافاتی علاقہ لالہ کلے میں گذشتہ شب نامعلوم قاتل نے اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے 5 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ قتل ہونے والوں میں میاں بیوی ان کے دو کمسن بیٹے اور جواں سال سالی شامل ہے۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران آلہ قتل نائن ایم ایم پستول کے خول برآمد کرلئے گئے ہیں۔ تھانہ چمکنی نے اندوہناک واقعہ کی ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ آئی جی پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او پشاور کو جلد از جلد ملوث افراد کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔