لاہور: گلبرک میں نا معلوم افراد کی فائرنگ، 25 سالہ نوجوان جاں بحق

Last Updated On 16 March,2018 04:13 pm

پولیس کے مطابق گلبرگ کے علاقے ایف سی کچی آبادی میں دو نوجوان گلی میں کھڑے تھے کہ موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے دونوں شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو نے دونوں زخمیوں کو سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زیادہ خون بہہ جانے سے ایک نوجوان اعظم دم توڑ گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے ڈکیتی مزاحمت، دیرینہ دشمنی سمیت مختلف پہلووں پر تفتیش شروع کر دی ہے۔