شیخوپورہ کے علاقے کوٹ عبدالمالک میں بچے کی شہہ رگ کاٹ دی گئی

Last Updated On 15 March,2018 02:33 pm

کوٹ عبدالمالک میں صبح گھر سے سکول جانے والا 7 سالہ جہانزیب زخمی حالت میں کھیتوں میں پڑا ملا جس کو تشویشناک حالت میں میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ بچے کی گردن پر گہرا زخمی ہے۔ گزشتہ روز کوٹ عبدالمالک میں ہی پانچ سال کے علی سبحان اور ایمان فاطمہ کی لاشیں بھی کھیتوں سے ملی تھیں۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق پانچ سال کی ایمان فاطمہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، افسوسناک واقعات کیخلاف علاقہ مکینوں نے ٹائر جلا کر احتجاج کیا اور لاہور روڈ کو ٹریفک کے لئے بلاک کر دیا۔ ورثا کا کہنا ہے کہ جہانیزیب سکول کے لئے گھر سے گیا لیکن سکول نہ پہنچا۔

تھانہ فیروز والا میں پولیس نے مقدمات درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز ورک کا کہنا ہے ملزم پانچ سال کے علی سبحان کے قتل کے واقعہ میں ملوث ہے، ملزم بچے کا قریبی رشتہ دار ہے، مزید دو واقعات میں ملوث ملزمان کی تلاش کے لئے ٹیمیں تشکیل دیدیں۔