ٹاؤن شپ: گھرمیں گیس لیکیج کے باعث دھماکا، ایک شخص زخمی

Last Updated On 15 March,2018 10:56 am

لاہور: (دنیا نیوز) ٹاؤن شپ میں گھرمیں گیس لیکیج کے باعث دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوا جسے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں واقع گھر میں صبح سویرے دھماکہ ہوا، دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ آواز دور دور تک سنی گئی ۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ دھماکہ گھر میں گیس لیکیج کے باعث ہوا ، دھماکے سے گھر کاسرونٹ کوارٹر اور ملحقہ واش روم منہدم ہوگیا۔