گجرات میں شاگرد نے استاد کو قتل کردیا اور والد کے ساتھ مل کر کلہاڑی سے لاش کے ٹکڑے کر کے نہر میں پھینک دیے۔ پولیس نے ملزم باپ بیٹے کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ شاگرد نے یہ انتہائی اقدام استاد کی بدسلوکی سے تنگ آکر اُٹھایا۔ شاگرد نے پہلے فائرنگ کرکے استاد کو قتل کیا اور پھر والد کے ساتھ مل کر اس کی لاش کو نہر میں پھینک دیا۔
پولیس نے کھوج لگانے کے بعد ملزم باپ بیٹے کو گرفتار کرلیا۔ ملزم فیاض نے اپنے جرم کا اعترف کیا اور بتایا کہ استاد آصف اس کے ساتھ بدفعلی کرتا تھا۔ جس پر اس نے اسے قتل کر دیا۔ پولیس نے دونوں ملزم باپ بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔