تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں بچی کو پٹخنے کے معاملے میں پیٹی بند بھائی کو بچانے کیلئے پولیس کی پھرتیاں سامنے آئی ہیں جس نے اپنے ساتھی کو جیل جانے سے بچا لیا ہے۔ پولیس نے پہلے اپنے ساتھی کو بچانے کیلئے متاثرہ شخص سمیت 9 افراد کیخلاف کارِ سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کیا، میڈیا پر خبر چلی تو سب انسپکٹر طاہر کو گرفتار کر لیا، پھر آج ہی عدالت میں پیش کردیا گیا۔
پولیس تفتیش میں ملزم سب انسپکٹر طاہر کو بے گناہ قرار دیا جس پر عدالت نے مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیتے ہوئے اسے رہا کر دیا۔ بچی کو پٹخنے پر ملزم سب انسپکٹر طاہر کیخلاف اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔