فائرنگ کے واقعہ میں قتل کی گئی مسرت نے 15 سال قبل پہلے شوہر سے طلاق لیکر نشتر کالونی کے رہائشی خالد سے شادی کرلی تھی۔ مسرت کے پہلے شوہر سے 3 بیٹے ہیں جو کراچی میں رہائش پذیر ہیں۔ گزشتہ روز صمد کراچی سے ماں سے ملنے کے لئے نشتر کالونی آیا، رات کھانا کر گھر میں سب سو گئے تو 3 بجے کے قریب ملزم صمد نے فائرنگ کر کے ماں مسرت اور خالد کو قتل کردیا۔
واقعہ کے بعد ملزم فرار ہوگیا، پولیس نے لاشیں جناح ہسپتال منتقل کر دیں۔ پولیس کا کہنا کہ ملزم صمد ماں کی دوسری شادی سے نا خوش تھا۔