ملتان انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 1 کے جج خالد محمود ملک نے، دنیاپور کی ننھی عاصمہ کے درندگی وقتل کے مقدمہ کی سماعت مکمل کرتے ہوئے، جرم ثابت ہونے پر مقدمہ کی مختلف دفعات میں مجموعی طور پر ملزم علی حیدر کو 4 بار سزائے موت، عمر قید، سات سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا۔ واضح رہے کہ ملزم علی حیدر پر اپنے پڑوسی وقریبی عزیز شیخ جمیل کی چھ سالہ بچی عاصمہ کو اغواء کے بعد اسے درندگی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے اور اس کی نعش کو قریبی گندے پانی کے جوہڑ میں پھینکنے کے الزام میں مقدمہ درج تھا۔
پولیس تھانہ سٹی نے ملزم کو گرفتار کر کے چالان انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان میں پیش کیا تھا۔