فیصل آباد کے علاقے تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقہ چک نمبر 204رب کے رہائشی لطیف نے دو روز قبل ہی گھریلو جھگڑے پر اپنی بیوی کو طلاق دے دی تھی، جس کی رنجش پر ملزم یاسین نے اپنے بھتیجے محمد لطیف کے سینے اور ٹانگوں پر چھریوں کے 10 وار کر کے اسے موت کے گھاٹ اتاردیا۔ قتل کے بعد ملزم یاسین موقع سے فرار ہو گیا۔ تھانہ مدینہ ٹاؤن پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے لاش مردہ خانہ منتقل کر دی ہے۔ مقتول محمد لطیف کے تین بیٹے حمزہ، ریحان، علی، اور ایک بیٹی نور فاطمہ ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم یاسین کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ مقتول اور اس کی بیوی دونوں اس کے بھتیجے ہیں۔