تفصیلات کے مطابق، کوئٹہ کے علاقے پی ایس پی کالونی میں 29 ستمبر 2014 کو 7 سالہ بچی سحر بتول کو اسکے پڑوسی جنید شہزاد نے زیادتی کے بعد قتل کر دیا تھا، بچی کی لاش گھر کے قریب واقع کچرہ دان سے ملے تھی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اسکے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چالان پیش کیا۔ مجرم کے ارتکاب کا اعترا ف اور 12 گواہوں کے بیان کے بعد انسداددہشت گردی کی عدالت ٹو کے جج غلام صدیق نے ملزم کو قتل کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور بچی کے ورثاء کو 2 لاکھ روپے دیت ادا کرنے کا حکم دیا جبکہ زنابالجبر کے جرم میں 4 سال قید بھگتنا ہوگی۔
ملزم کو سزاسنانے کے موقع پر عدالت میں شہریوں کی بڑی تعداد جمع تھی اور اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، عدالتی فصیلے پر بچی کے والدین مطمین دکھائی دیئے۔