نظر ثانی درخواست میں وزارتِ قانون نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی فیصلے میں آرٹیکل 17 کو آرٹیکل 62 ، 63 کے ساتھ ملا کر پڑھنے کی تشریح کی گئی ہے۔ سیاسی جماعت بنانا یا اس میں شمولیت اختیار کرنا بنیادی آئینی حق ہے اور آرٹیکل 17 اس کی اجازت دیتا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گہا تھا کہ بنیادی آئینی حق پر کسی دوسرے آرٹیکل سے قدغن نہیں لگائی جا سکتی، عدالت 21 فروری کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔