اسلام آباد (دنیا نیوز ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ سابق چیئرمین ایس ای سی پی نے عدالت سے اپنے خلاف مقدمہ خارج کرنے کی درخواست کی تھی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں ظفر حجازی کیس کی سماعت کی اور اپنا فیصلہ سناتے ہوئے ظفر حجازی کی درخواست مسترد کر دی، عدالت کا کہنا تھا کہ ملزم کی ضمانت نہیں ہوسکتی، ٹرائل کورٹ کو قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھنا ہوگی۔