مال روڈ پر احتجاج کرنے والی لیڈیز ہیلتھ ورکرز سروس اسٹرکچر کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ واجبات کی عدم ادائیگی اور بے جا ذمہ داریوں سے تنگ آچکی ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک مطالبات منظور نہیں کیے جاتے احتجاج جاری رہے گا۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز کے احتجاج کے باعث گردونواح کی سڑکوں پر ٹریفک جام اور شہری اذیت کا شکار ہیں۔