چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مختلف کیسوں کی سماعت کے دوران ازخود نوٹس لیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب حکومت نے 50 کمپنی تشکیل دیں۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے سب کچھ نجی سیکٹر کے حوالے کر دیا، اگر کام نہیں کرنا تو حکومت چھوڑ دیں،عوام کا پیسہ ضائع نہیں ہونے دینگے۔