لاہور: جنوبی چھاونی کے علاقے رحمان ولاز سے سابقہ ایم پی اے کی لاش برآمد

Last Updated On 24 March,2018 02:53 pm

سابقہ ایم پی اے یاسمین حمید کی اپنے گھر آنے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز کو موصول ہوگئی۔ یاسمین حمید آخری مرتبہ 19 مارچ کو اپنے گھر داخل ہوئی تھیں۔ فوٹیج میں یاسمین سرخ کار میں گھر داخل ہو کر دروازہ بند کرتے دکھائی دے رہی ہیں، وہ 4 بج کر 16 منٹ پر گھر سے باہر نکلیں اور کچھ ہی دیر بعد 4 بج کر 36 منٹ پر واپس گھر آگئیں۔