عید پر ریلیز ہونیوالی فلم 7 دن محبت ان کی تشہیری مہم کا آغاز

Last Updated On 24 March,2018 08:26 am

فلم کے ہدایتکار مینو اور فرجا د ہیں اس سے قبل وہ دو فلمیں بناچکے ہیں، مذکورہ فلم کی کہانی فصیح باری خان نے لکھی ہے۔ فلم کے دیگر قبل ذکر فنکاروں میں میرا سیٹھی، آمنہ الیاس، حنا دلپذیر، عامر قریشی، عدنان شاہ ٹیپو، بیو ظفر اور جاوید شیخ بھی شامل ہیں۔

مذکورہ فلم کی نمائش کے حقوق آئی ایم جی سی گلوبل انٹرٹین منٹ نے حاصل کر لئے ہیں فلم کی تشہیری مہم میں اہم فنکاروں کے فرسٹ لکس جاری کرنے کے بعد شاپنگ مالز، سینما ہالز، تعلیمی اداروں و دیگر شوز میں مذکورہ فلم کے فنکاروں کیساتھ تعارفی پروگرامز شروع کئے جائینگے جس کی تیاریاں جاری ہیں۔