چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا زندگی کے ساتھ آزادی بڑی نعمت ہے، خوش قسمت ہیں اللہ نے آزاد ملک سے نوازا، ماں سے بڑھ کر اس ملک کی عزت کرنا ہوگی، معیاری لیڈرشپ ہی ملکی آزادی کا تحفظ کر سکتی ہے، ملکی ترقی کیلئے کوالٹی لیڈر شپ کا ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا آزادی حاصل کرنا کافی نہیں بلکہ اس کی حفاظت بھی لازم ہے، آج ہمیں ضرورت ہے کہ ایک قوم بن کر دکھائیں، قوم بننے کیلئے سب سے اہم تعلیم ہے، دنیا کے وہ ممالک جہاں ترقی نہیں وہاں تعلیم کی کمی ہے۔
چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا ملکی آزادی برقرار رکھنے کیلئے تعلیم و تربیت ضروری ہے، ہمیں آج آزادی کی حفاظت کا عہد کرنا ہے، آزادی کا تحفظ اصولوں اور جدوجہد سے ہوتا ہے۔