تفصیلات کے مطابق، ایم کیوا یم کے بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر رئیس ماما کو کراچی منتقل کر دیا گیا۔ رئیس ماما کو انٹر پول کے ذریعے ملائیشیا سے لایا گیا، کورنگی پولیس نے ملزم کو ائر پورٹ سے تحویل میں لے لیا۔
رئیس ماما سانحہ چکرا گوٹھ کا مرکزی ملزم ہے، ملزمان نے چکرا گوٹھ میں پولیس وین پر فائرنگ کر کے کئی اہلکاروں کو قتل کردیا تھا۔ ملزم کو سانحہ 12 مئی میں بھی ملوث قرار دیا جاتا ہے، رئیس ماما کورنگی میں ایم کیوایم کا سیکٹر انچارج تھا۔
ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا ہے کہ پولیس نے آج ملزم کا عدالت سے ریمانڈ حاصل کرنے کی تیاری کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم متحدہ لندن رابطہ کمیٹی کے انچارج حماد صدیقی کا فرنٹ مین تھا۔ سانحہ چکرا گوٹھ میں کامران مادھوری سمیت 10 سے زائد ملزمان گرفتار ہیں۔