نیب ہیڈ کوارٹرز میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ ہر پاکستانی بد عنوانی کے خاتمے کیلئے نیب کی طرف دیکھ رہا ہے، احتساب سب کیلئے کی پالیسی کے تحت کام کام اور صرف کام ہو رہا ہے، ذمہ داریاں سنبھالتے ہوئے عزم کیا تھا کہ احتساب ہوتا ہوا نظر آئے گا۔ نیب افسران شفافیت، شواہد اور قانون کے مطابق کام کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ پانچ ماہ میں 226 افراد گرفتار کئے، 55 شکایات کی جانچ پڑتال، 39 انکوائریاں اور 33 تحقیقات کی منظوری دی۔ اسی مدت میں 197 ریفرنسز دائر اور 27 کو سزا دلوائی۔
جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کسی ذاتی یا سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتا، بد عنوانی کا خاتمہ پوری قوم کی آواز ہے، وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کو بد عنوانی سے پاک کر دینگے۔