مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگی آگ پر دو روز بعد قابو پا لیا گیا

Last Updated On 30 March,2018 09:18 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگی آگ پر دو روز بعد قابو پا لیا گیا۔ پاک بحریہ، فضائیہ اور آرمی نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے آگ بجھائی۔

 

گزشتہ روز سے لگی آگ گاؤں کلنجر تک پہنچی تو پاک بحریہ اور فضائیہ نے چار ہیلی کاپٹرز کی مدد سے ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا۔ ہیلی کاپٹرز کی مدد سے پانی پھینکا گیا اور کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد دو کلومیٹر کے رقبے پر لگی آگ بجھا دی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آپریشن میں پاک بحریہ کے 120 اہلکاروں، 12 فائر ٹینڈرز اور پاک فوج نے بھی حصہ لیا۔