اسلام آباد: (دنیا نیوز) پرویز مشرف سنگین غداری کیس میں بنچ ایک با رپھر ٹوٹ گیا، سابق صدر کے وکیل کے اعتراض پر جسٹس یحیٰ آفریدی نے مزید سماعت سے معذرت کر لی۔
پرویز مشرف کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ جسٹس یحیٰ آفریدی تین نومبر کی ایمر جنسی کے خلاف مقدمے میں جسٹس افتخار محمد چوہدری کے وکیل تھے، انہیں اس کیس سے الگ ہو جانا چاہیئے،عدالت پرویز مشرف کی گرفتاری سے متعلق 8 مارچ کا حکم نامہ بھی واپس لے۔
عدالت کے تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کا سابق چیف جسٹس کے وکیل ہونے کا الزام حقائق کے منافی ہے، جسٹس یحییٰ آفریدی تین نومبر 2007 کے اقدامات کے خلاف صرف شریک پٹیشنر تھے، انصاف کے اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے، غیر جانبداری اور فیئر ٹرائل کو یقینی بنانے کیلئے جسٹس یحییٰ آفریدی خود کو اس کیس سے الگ کر رہے ہیں۔