ملزم نے پونے دو کلو ہیروئن اپنے جوتوں میں چھپا رکھی تھی، اے ایس ایف نے حراست میں لے کر اے این ایف کے حوالے کر دیا
اسلام آباد (دنیا نیوز ) اے ایس ایف نے کروڑوں روپے مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برطانیہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے برطانوی شہری کو گرفتار کرکے اے این ایف کے حوالے کر دیا۔
ائرپورٹ ذرائع کے مطابق برطانیہ جانے والی قومی ائرلائن کی پرواز 785 کے مسافروں کی چیکنگ کے دوران ایک شخص آصف خان کی تلاشی کے دوران جوتوں سے پونے دو کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔
اے ایس ایف نے فوری طور پر ملزم کو حراست میں لے لیا۔ ابتدائی تفتیش پر ملزم برطانوی شہری نکلا تاہم اے ایس ایف نے مزید کارروائی و تفتیش کے لیے ملزم کو اے این ایف کے حوالے کر دیا۔