فیصل آباد: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نواز شریف کیخلاف ایک بھی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، عوام نے اپنے قائد کیخلاف فیصلہ قبول نہیں کیا۔
فیصل آباد میں سابق لیگی رہنماء چودھری شریف کی پانچویں برسی سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف جو کہتے ہیں وہ کر کے دکھاتے ہیں۔ ان کی وجہ سے ملک میں ترقی ہوئی اور سڑکوں کا جال بچھا، انہوں نے اربوں ڈالرز کی پیشکش ٹھکرا کر ایٹمی دھماکے کیے۔
ان کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ نواز شریف کیخلاف ایک بھی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، عوام نے اپنے قائد کیخلاف فیصلہ قبول نہیں کیا۔