اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف کے چار سال میں 64 غیر ملکی دورے، دوروں پر ایک ارب روپے سے زائد اخراجات آئے۔
سینٹ میں وزیر خارجہ خواجہ آصف کی جانب سے سابق وزیراعظم نوازشریف کے چار سال میں غیر ملکی دوروں کی تفصیل پیش کی گئی۔ ایوان بالا کو تحریری طور پر بتایا گیا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے 2013 سے 2017 تک 64 غیر ملکی دورے کیے۔ سابق وزیراعظم کے غیر ملکی دوروں میں 1 ارب 13 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔
سابق وزیر اعظم نے 2013 میں 10، 2014 میں 11 غیر ملکی دورے کیے جبکہ سال 2015 میں نواز شریف نے سب سے زیادہ 23 غیر ملکی دورے کیے۔ 2016 میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے 9 غیر ملکی دورے اور اقتدار سے علیحدگی تک نواز شریف 9 بار سرکاری طورپر دوسرے ممالک گئے۔