پشاور: (دنیا نیوز) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے پشاور میں الرازی میڈیکل کالج کا دورہ کیا اور طلباء وطالبات کو سہولیات نہ دینے پر برہمی کا اظہار کیا۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے پرنسپل اور دیگر سٹاف سے تعلیمی سناد طلب کرتے کالج انتظامیہ کو طلباء سے لی گئی اضافی فیس واپس کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا آپ طلباء سے لاکھوں روپے لے رہے ہیں لیکن انہیں سہولیات کیا دے رہے ہیں ، ایک چھوٹی سی کلاس میں طلباء کو بٹھایا ہوا ہے ، پی ایم ڈی سی سے آڈٹ کراؤں گا۔
سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں سماعت کے دوران نے عدالت نے ہدایت کی خیبر پختونخوا میں کتنے ڈینٹل اور میڈیکل کالج ہیں ، رپورٹ پیش کریں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے صرف ایک کالج سے 25 کروڑ واپس لیے۔