ہر انتخابات کے بعد یہ کہا جاتا ہے کہ پیسے چلے ہیں، سلیم مانڈوی والا

Last Updated On 11 April,2018 08:14 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات میں جیتنے کے بعد پہلے خیبر پختون خوا آیا ہوں، ہر انتخابات کے بعد یہ کہا جاتا ہے کہ پیسے چلے ہیں۔

پشاور میں پارٹی کے صوبائی صدر ہمایوں خان کی رہائش گاہ پر میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سیلم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ جو لوگ سینٹ انتخابات پر اعتراض کررہے ہیں کیا انھوں نے انہی انتخابات میں اپنے چیئرمین کو کھڑا نہیں کیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ ہر انتخابات کے بعد یہ کہا جاتا ہے کہ پیسے چلے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان ایک پسماندہ صوبہ ہے ہر دور میں بلوچستان کو نظر انداز کیا گیا۔ بلوچستان کی محرمیوں کا ازالہ کرنے کے لیے چیئرمین سینٹ بلوچستان کو سپورٹ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نگران حکومت کے لیے مشاروت جاری ہے، مگر ابھی تک اتفاق رائے نہیں ہوسکا۔ آئندہ انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی بھرپور کامیابی حاصل کرے گئی ان کا کہنا تھا کہ ایمسنٹی سکیم کو آرڈیننس کی بجائے بل کی شکل میں لانا چاہیے تھا۔