دورہ پشاور پر وزیراعلیٰ شہباز شریف کا ٹویٹ

Last Updated On 11 April,2018 10:43 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کا پشاور دورے پر ٹویٹ، پشاور میں اچھا دن گزرا ہے۔

پشاور سے واپسی پر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کا ٹویٹ، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اہلیان پشاور کا شکریہ ادا کیا۔ شہباز شریف نے لکھا کہ پشاور میں اچھا دن گزرا، خیبرپختونخوا نے تبدیلی کے نام پرکھیل کھیلنےوالوں کو دیکھ لیا۔ انہوں نے لکھا کہ میں لاہور ایک اعتماد کے ساتھ جا رہا ہوں۔ شکریہ پشاور، شکریہ خیبرپختونخوا۔

 

اس سے قبل شہباز شریف نے پشاور میں خطاب کرتے ہوئے بھی پی ٹی آئی حکومت اور سیاسی مخالفین کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔