لندن: (دنیا نیوز) تحریکِ انصاف کے سنیئر رہنما نعیم بخاری نے کہا ہے افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں، مجھ کوئی حملہ ہوا نہ کسی نے دھکا دیا۔ برطانوی پولیس نے بھی قاتلانہ حملے کی رپورٹس کی تردید کر دی ہے۔
لندن کے سیِنٹ میری ہسپتال میں زیرِ علاج پی ٹی آئی کے رہنما اور معروف وکیل نعیم بخاری نے گرنے کو محض حادثہ قرار دیا اور کسی حملے کی اطلاعات کو یکسر مسترد کر دیا۔
برٹش ٹرانسپورٹ پولیس نے بھی میڈیا میں چلنے والی قاتلانہ حملے کی رپورٹس کو مسترد کر دیا۔ ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ پاکستانی قانون دان سیِنٹ میری ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ وہ 27 اپریل کی شام میٹرو ٹرین سٹیشن پر گر کر شدید زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس ترجمان سے گفتگو میں بھی انہوں نے کہا کہ کوئی قاتلانہ حملہ نہیں ہوا۔