اسلام آباد: (دنیا نیوز) امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف کی گاڑی سے نوجوان کی ہلاکت کے معاملے پر امریکی سفارت خانے کے چیف سیکورٹی آفیسر تیمور پیرزادہ دوبارہ گرفتار، ایس ایچ او تھانہ کوہسار خالد اعوان کے خلاف بھی انکوائری کا حکم دیدیا گیا۔
پاکستانی نوجوان کو گاڑی تلے کچلنے والے امریکی ملڑی اتاشی کرنل جوزف کے خلاف کارروائی کے دوران امریکی سفارتخانے کے چیف سیکورٹی آفیسر تیمورپیرزادہ نے پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دی تھیں، جن کو دوبارہ گرفتار کرنے کے بعد ایک اور مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ ایس ایچ او تھانہ کوہسار خالد اعوان کے خلاف انکوائری کا حکم دیا گیا ہے ان پر پر ملزم تیمور کی معاونت کرنے کا الزام ہے۔ دوسری جانب ہلاک ہونے والے نوجوان کے والد کی درخواست پر آئی جی نے دوبارہ انکوائری کا حکم دیدیا۔