ایبٹ آباد: سبزی منڈی کے قریب ٹرک وین پر الٹ گیا، 10 جاں بحق، متعدد زخمی

Last Updated On 10 May,2018 10:06 pm

ایبٹ آباد: (دنیا نیوز) ایبٹ آباد میں پیش آنے والے ہولناک ٹریفک حادثے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

ایبٹ آباد میں سبزی منڈی کے قریب ٹرک وین پر الٹنے سے خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ ٹریفک حادثہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور مسافر وین میں پھنسے افراد کو نکالا۔

دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق حادثے میں 2 خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ایمبیولینسوں کے ذریعے بچوں اور خواتین سمیت متعدد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حادثے کا شکار ہونیوالی مسافر وین راولپنڈی سے مانسہرہ جا رہی تھی۔