لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی میں سابق وزیراعظم کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان پر شور شرابہ ہوتا رہا، اپوزیشن اراکین نوازشریف کی معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے انکے خلاف نعرے لگاتے رہے۔
پنجاب اسمبلی میں اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان احتجاجا اپنی سیٹوں پر کھڑے ہو گئے اور نعرے بازی کرتے رہے۔ اپوزیشن کا موقف تھا کہ نوازشریف کی معافی تک اسمبلی کی کارروائی نہیں چلنے دیں گے۔ شور شرابے کی صورتحال کے باعث سپیکر نے کارروائی 20 منٹ تک ملتوی کر دی۔