اکبر علی کو فوجی عدالت نے سزائے موت کا حکم دیا تھا، پشاور ہائیکورٹ نے ملزم کی سزا برقرار رکھی تھی
اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) سپریم کورٹ نے چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے ماسٹر مائنڈ کی سزا پر عملدرآمد روک دیا ہے۔
جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے مبینہ دہشتگرد اکبر علی کو سنائی گئی سزا کے خلاف ملزم کی ماں زہرا بی بی کی جانب سے دائر اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی ۔ عدالت نے ملزم کیخلاف کارروائی کا فوجی عدالت کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔ اکبر علی کو فوجی عدالت نے سزائے موت کا حکم دیا تھا، پشاور ہائیکورٹ نے ملزم کی سزا برقرار رکھی تھی۔