چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سرکاری دورے پر بیرون ملک روانہ

Last Updated On 14 May,2018 12:23 pm

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سرکاری دورے پر بیرون ملک روانہ ہو گئے، جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار روس میں عالمی چیف جسٹس کانفرنس میں شرکت کریں گے جس کے بعد وہ چین جائیں گے جہاں پر عالمی جوڈیشل کانفرنس میں بھی شریک ہونگے۔ سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا۔ جسٹس گلزاراحمد نےان سے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف لیا۔ قائم مقام چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری سپریم کورٹ بلڈنگ میں ہوئی جس میں جج صاحبان، سینئر وکلا اور عدالتی عملے نے شرکت کی۔