اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے طلال چودھری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔
جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے وزیرِ مملکت داخلہ طلال چودھری کے خلاف توہینِ عدالت کیس کی سماعت کی۔ استغاثہ کے وکیل نے کہا کہ ملزم کیخلاف دفعہ 342 کا بیان ہونا ہے، جبکہ طلال چودھری کا کہنا تھا کہ ان کا وکیل کوئٹہ میں ہیں، اس لیے سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی جائے۔
جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ مقدمہ آپ کے وکیل کا یہاں لگا ہوا ہے، انہیں یہاں ہونا چاہیے۔ عدالت نے دو ہفتوں کے لیے کیس ملتوی کرنے کی طلال چودھری کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔